Waheer Walfare Sociaty

 السلام عليكم

تمام معزز دوست احباب سے وہیر ویلفئیر کے کاموں کی تفصیلات شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ جو کام کئے یا جو کام جاری ہے ان سب کی تفصیل آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
جس دن ویلفئیر کا قیام عمل میں آیا اس دن سے اب تک کے کاموں کی رپورٹ۔
1:اگر کسی کا کوئی عزیز رشتہ دار اس دار فانی سے رخصت ہو جائے تو اس کے کفن اور غسل کے ضروری لوازمات ویلفئیر کی جانب سے فی سبیل للہ عطیہ کیا جائیں گے جو الحمد للہ جاری ہے۔
2: کسی غریب اور مستحق کے گھر فوتگی کی صورت میں پہلے دن راشن ویلفئیر کی جانب سے فی سبیل للہ عطیہ کیا جائے گا جو الحمد للہ جاری ہے۔
3:مسافروں کے بیٹھنے کے لئے نہر کے ساتھ تینوں پلوں پر بینچز لگوائے گئے تاکہ مسافروں کو انتظار کی صورت میں آسانی ہو۔اب ہم ان بینچز پہ سایہ کا انتظام بھی کرنا چاہتے ہیں اور مزید اس کام کو پختہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک عرصے تک مسافروں کے لئے آسانی ہو جس کے لئے ہمیں حلقہ احباب سے تعاون کی درخواست ہے جو ہو سکے ویلفئیر کے ساتھ ضرور تعاون کریں۔
4: مختلف شاپس پہ ویلفئیر باکس رکھے گئے ہیں تاکہ آپ احباب اپنے عطیات ان باکس میں ڈال کر اس نیک کام میں شامل ہو سکیں ضروری نہیں کہ آپ سو دوسو یا پانچ سو ہزار ڈالیں آپ کے دس روپے بھی کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔
5:جنازہ گاہ میں کافی ٹائم سے بند بجلی کی دوبارہ فراہمی کو یقینی بنایا اور صفوں کی نشاندہی کی گئی۔
6: جنازہ گاہ کی صفائی کے لئے ایک آدمی مقرر کیا گیا جو ہر جنازے سے پہلے جنازہ گاہ کی صفائی کرتا ہے اور الحمدللہ یہ کام بھی جاری ہے ایک مناسب اجرت ادا کی جاتی ہے۔
7: کچھ لوگوں کو فوتگی کی صورت میں قبر کھدائی کے لئے مشکلات درپیش تھیں جس کے لئے ویلفئیر کی جانب سے دو افراد مقرر کئے گئے جو قبر کھدائی کرتے ہیں اور مناسب اجرت ادا کی جاتی ہے یہ کام بھی الحمد للہ جاری ہے۔
8: رات کے وقت قبر کھدائی یا میت کی تدفین کے لئے لائیٹ کا مناسب انتظام کیا گیا جس میں ایک بیٹری دو لائیٹ اور سٹینڈ کا انتظام کیا گیا ہے جو الحمدللہ بوقت ضرورت تیار ہیں۔
9: مستحق افراد کو راشن کی فراہمی جو الحمد للہ جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے لئے ہمیں حلقہ احباب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے لہٰزا جو ممکن ہو سے ویلفئیر کے ساتھ تعاون کریں یہ کام بھی الحمدللہ جاری ہے۔
10: ایک مریض جس نے آپریشن کے لئے مدد کی دراخوست کی اللہ کے فضل و کرم سے اس کا آپریشن کروایا گیا۔ویلفئیر بیمار اور مستحق افراد کا علاج کروا سکے سب دوست احباب جو ممکن ہو تعاون کریں تاکہ ہم بیمار اور مستحق افراد ہیں ان کی جو ممکن ہو مدد کر سکیں۔
اللہ تعالٰی تمام دوست احباب کے جان مال اور رزق میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں مزید لوگوں کی مدد کی طاقت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا سہارا بن سکیں جزاک اللہ۔
اپنے عطیات آپ ہمیں جیز کیش یا ایزی پیسہ بھی کر سکتے ہیں۔
جاز کیش
03041961461 ارشد محمود
03337703060 خان بیگ
ایزی پیسہ
03041961461 ارشد محمود

Waheer Walfare Sociaty


Comments